پاکستان

وزارت داخلہ کی ناک کے نیچے کالعدم سپاہ صحابہ کے مدرسہ کا افتتاح

شیعیت نیوز: اسلام آباد کے قلب میں وزارت داخلہ کی ناک کے نیچے ایک اور تکفیری مدرسہ کا افتتاح ہوا ہے۔

اطلاعات کے مطابق اسلام آباد جی سکس کے علاقہ میں کالعدم اہلسنت و الجماعت کی جانب سے ایک تکفیری مدرسہ کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔

دھیاں رہے کہ ملک بھر میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن رد الفساد جاری ہے تاکہ ملک سے فساد کا خاتمہ کیا جاسکے،دوسری جانب نواز حکومت دارلخلافہ میںفسادی مدارس کو فساد پھیلانے کے لئے مدرسہ کھولنے کی اجازت دی جارہی ہے۔

یہ بات بھی ذہن میں رہے کہ فساد کو جب تک جڑسے ختم نہیں کیا جاتا فساد ختم نہیں ہوگا، فساد کی اصل جڑ یہی تکفیری مدارس ہیں جو کالعدم جماعتوں کے زیر سایہ چلتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button