مقالہ جات

ایران ذرہ سنبھل کر بات کریں.

تحریر: محمد علی خان شیدآ
پچھلے دنوں پاک ایران سرحدی علاقے میر جاوا میں دہشت گردوں نے کارروائی کرکے دس ایرانی سیکیورٹی اہلکاروں کو شہید کردیا. جس کی وجہ سے ایران کافی سیخ پا ہوگیا اور سوشل میڈیا کے مطابق ایران نے پاکستان کو دھمکی دے دی کہ وہ جلد سے جلد ان دہشتگردوں کے خلاف کارروائی کرے بصورت دیگر ایران ان کے خلاف کارروائی کرنے کا حق رکھتا ہے. اب مجھے نہیں معلوم کہ یہ دھمکی ہے یہ اصولی موقف. مگر اس بات کو لیکر پاکستانی عوام شدید ترین الفاظ میں غصے کا اظہار کر رہے ہیں. خاص طور پر وہ طبقہ جن کا تعلق زیادہ تر وہابی مسلک سے ہیں. اب بات دراصل یہ ہے کہ ہمیں یہ دیکھنا پڑے گا کہ آخر کار ایران نے ایسی بات کی کیوں ہے. جس کی وجہ سے پاکستان میں نہ صرف غم و غصہ پایا جاتا ہے بلکہ فرقہ وارانہ فسادات ہونے کا بهی خدشہ ہے.
ہمیں یاد ہوگا کہ کچھ مہینے پہلے پاکستان نے افغانستان میں دہشت گردوں کے چند ٹهکانے تباہ کئے. وہ بھی اس لئے کہ پاکستان افغانستان کو بار بار کہہ رہا تھا کہ ان کے ہاں دہشت گردوں نے پناہ لی ہوئی ہیں اور وہ دہشت گرد افغانستان سے آکر پاکستان میں کارروائی کرتے ہیں. لہذا افغانستان فوراً ان کے خلاف سخت کارروائی کرے بصورتِ دیگر پاکستان خود ان کے خلاف کارروائی کرے گا. چونکہ افغانستان اس قابل تھا ہی نہیں کہ وہ دہشت گردوں کے خلاف خود کارروائی کرتا لہٰذا افغانستان نے دونوں ہاتھ کھڑے کر دیئے اور پاکستان کو مجبور کر دیا کہ وہ خود کارروائی کرے لہٰذا پاکستان نے وہی کیا جو آج ایران پاکستان سے کہہ رہا ہے. اب اگر پاکستان نے بروقت کارروائی کر کے اپنے ملک و قوم کو دہشت گردوں سے محفوظ کیا تو پھر یہ حق ایران کو کیوں حاصل نہیں ایران بهی تو یہی کہہ رہا ہے جو پاکستان افغانستان سے کہہ رہا تھا.
ہاں البتہ ایک بات نہیں بهولنی چاہیے کہ پاکستان افغانستان نہیں ہے جو یہاں پر دہشت گرد افغانستان کی طرح خود کی حکومت قائم کر سکیں. اور نہ یہ کبھی ہو سکتا ہے کہ پاکستانی فوج کے ہوتے ہوئے کسی اور ملک کی فوج پاکستان میں کارروائی کر سکیں.
لہٰذا اس سے پہلے کہ ہم ایران سے یہ کہے کہ ایران کو سنبھل کر بات کرنی چاہیے ہمیں خود کو بھی ہمارے گھر میں دیکھنا ہوگا کہ کہیں کوئی ایسی تیسری طاقت تو نہیں کہ جو ایران اور پاکستان کو آپس میں لڑانا چاہتا ہو

خاص نوٹ.
میں سوشل میڈیا میں آگ بگولا لوگوں کو یقین دلاتا ہوں کہ پاکستان اور ایران کے درمیان ایسا کچھ بھی نہیں ہوگا جو ایران اور پاکستان کا دشمن چاہ رہا ہے کہ یہ دونوں اسلامی برادر ملک آپس میں بهڑ پڑے. انشاءاللہ یہ کبھی نہیں ہوگا
پاک ایران دوستی زندہ باد
پاکستان پائندہ باد

متعلقہ مضامین

Back to top button