ایران

سعودی عرب علاقے کے حالات کو خراب کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

شیعت نیوز (تہران )اسلامی جمہوریہ ایران کی مجلس شورای اسلامی (پارلیمنٹ) کے اسپیکرعلی لاریجانی نے آج منگل کے روز پارلیمنٹ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سعودیوں کے حالیہ من گھڑت دعووں کا جواب دینا مناسب نہیں سمجھتے مگر سعودی عرب خطے میں کشیدگی اور مسائل میں اضافے کے لئے عالمی سامراج کی زبان بول رہا ہے.

اس موقع پر انہوں نے علاقے میں دہشتگردوں کی موجودگی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب اپنے بے بنیاد اور جھوٹے بیانات کے ساتھ مختلف ممالک میں تفرقہ انگیزی کا باعث بن رہا ہے.

علی لاریجانی نے ایران کے جوہری معاہدے کے حوالے سے بعض امریکی حکام کے بیانات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ قائد اسلامی انقلاب کی ہدایات کی بناپر صدارتی انتخابات میں ایرانی عوام اپنی پرجوش موجودگی کے ساتھ ایسی سازشوں کو ناکام بنا دیں گے.

متعلقہ مضامین

Back to top button