یمن

یمنی فوج کی جوابی کارروائی میں سعودی اتحاد کے درجنوں فوجی ہلاک

شیعت نیوز مانیٹرنگ ڈیسک ؛یمن کے ایک فوجی ذریعے نے لبنان کے المیادین ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ یمن کے صوبے مآرب کے علاقے صرواح میں یمنی فوج اور عوامی رضاکاروں نے ایک مثالی کارروائی کرتے ہوئے یمن کے مستعفی صدر منصور ہادی سے وابستہ ایک فوجی کمانڈر عبداللہ الرشیدی کو اس کے سات ساتھیوں سمیت ہلاک کر دیا۔
یمن کے ایک اور فوجی ذریعے نے صوبے مآرب کے علاقے صرواح میں منصور ہادی سے وابستہ فوجیوں کے ٹھکانوں پر یمنی فوج اور عوامی رضاکاروں کے حملے میں متعدد سعودی ایجنٹوں کے ہلاک و زخمی ہونے کی خبر دی ہے۔
صوبے مآرب کے مختلف علاقوں میں یمنی فوج اور عوامی رضاکاروں کارروائیوں میں منصور ہادی سے وابستہ دس فوجی ہلاک ہوئے ہیں۔
یمنی فوج اور عوامی رضاکاروں نے جنوبی سعودی عرب کے علاقے نجران میں بھی سعودی فوجی مراکز پر حملہ اور گولہ باری کر کے کئی سعودی فوجیوں کو ہلاک کر دیا۔
دوسری جانب سعودی جنگی طیاروں نے یمن کے صوبے تعز کے جنوب مغربی علاقوں اور صوبے حجہ کے بعض علاقوں پر دو بار بمباری کی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button