سعودی اتحادمیں ایران شامل بھی ہوجائے تب بھی ہم اسکی حمایت نہیں کریں گے، علامہ راجہ ناصر عباس

22 اپریل, 2017 00:00

شیعیت نیوز: مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ سعودی فوجی اتحاد میں اگر ایران بھی شامل ہوجائے پھر بھی ہم اس اتحاد کی حمایت نہیں کریں گے کیونکہ یہ اتحاد پاکستان کے قومی مفادات کے خلاف اور اس سے پاکستان کی داخلی صورتحال متاثر ہونے کا خدشہ ہے، انہوں نے کہا کہ سعود ی فوجی اتحاد میں پاکستان کی شمولیت کے نتائج افغانستان میں امریکہ کی جنگ لڑنے سے زیادہ بدترین ثابت ہونگے، حکمرانوں نے ہمیشہ ملکی مفادات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے ملک و قوم کو اپنے ذاتی مفاد کی خاطر بھینٹ چڑھایا ہے، آج ایک بار پھر پارلیمنٹ کو نظر انداز کرتے ہوئے سعودی فوجی اتحاد میں شمولیت کے حکومتی فیصلے سے پاکستان ایک ایسی دلدل میں پھنس جائے گاجس سے نکلنا شاید ممکن نہ ہو۔

ہم پاکستان کی سلامتی چاہتے ہیں اور پاکستان کو کسی ایسے تنازعہ میں شامل ہوتا نہیں دیکھ سکتے جسکا فائدہ استعماری قوتوں کو ہو، علامہ راجہ ناصر عباس نے کہاکہ اسرائیل کے بعد امریکا کا اس سعود ی اتحاد کی حمایت کرنا اس اتحاد کے اسلامی ہونے پر سوالیہ نشان ہے، علامہ راجہ ناصر نے کہا کہ سعودی عرب اور امریکا نے اس اتحاد کے اہدافات واضح کردیئے ہیں لیکن افسوس ہمارے حکمرانوں کو ابھی تک اس اسرائیلی اتحاد کے اہداف کلیئر نہیں۔

9:30 صبح جون 15, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔