سعودی عرب

سعودی عرب نے غیر ملکیوں کی نوکریوں پر پابندی عائد کردی

شیعت نیوز (جدہ)سعودی عرب کی امریکہ نواز حکومت نے شاپنگ مالز میں غیر ملکیوں کے نوکری کرنے پر پابندی عائد کردی ہے یمن پر مسلط کردہ جنک کی وجہ سے سعودی عرب کو شدید مالی بحران کا سامنا ہے۔ سعودی عرب کی وزارت محنت و سماجی ترقی کے مطابق یہ فیصلہ سعودی باشندوں کی نوکریوں کے لیے جگہ بنانے کے تحت عائد کیا گیا۔سعودی حکومت نے گزشتہ برس سے تیل کی کمائی میں نمایاں کمی ہونے کے بعد پالسیوں کو تبدیل کرتے ہوئے اپنے شہریوں کے لیے مختلف شعبوں میں زیادہ سے زیادہ نوکریوں کی گنجائش نکالنے کے منصوبوں پر کام شروع کیا۔ سعودی عرب نے یمن پر جنگ مسلط کررکھی ہے جس کی وجہ سے اسے شدید مالی بحران کا سامنا ہے۔ سعودی عرب اب امیرکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرح نسل پرستانہ روش پر گامزن ہوگیا ہے امریکہ بھی غیر ملکیوں کی نوکریوں پر پابندی کے منصوبہ پر عمل پیرا ہے جب کہ اس غلام ملک سعودی عرب بھی امیرکی پالیسیوں پر گامزن ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button