مشرق وسطی

شامی فوج کی کارروائی میں ابوقلہ ڈیم آزاد

رپورٹ کے مطابق شام کی فوج نے صوبہ حمص میں ابوقلہ ڈیم کو آزاد کرا نے کے بعد بھی فوجی کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا – فوج نے اپنی ایک اور کارروائی میں جوتیفور فوجی اڈے کے شمال مغرب میں انجام دی ، دسیوں داعش دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا- داعش دہشت گردوں نے جنوب مشرقی حمص میں پچاسی کلومیٹر کے فاصلے پر القرنین کے علاقے میں واقع فوجی اڈے پر داعش کے حملوں کو ناکام بنا دیا- حمص ، دمشق اور حلب کے بعد شام کا تیسرا بڑا شہر ہے جو دارالحکومت سے ایک سو باسٹھ کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے- ایک اور رپورٹ کے مطابق صوبہ ادلب میں فوعہ و کفریا شہروں کے تین ہزار لوگ ، پینتالیس بسوں سے حلب کے الراشدین محلے میں پہنچائے گئے ہیں – ان افراد کا زبدانی ،سرغایا ، مضایا اور بلودان میں موجود دہشت گردوں سے تبادلہ کیا جائے گا – دہشت گردوں کو گیارہ بسوں سے شہر راموسہ پہنچایا جائے گا- گذشتہ جمعے کو دوسال تک محاصرے کی تکلیف و اذیت برداشت کرنے والے فوعہ اور کفریا کے پانچ ہزار افراد بسوں کے ذریعے حلب کے قریب راشدین علاقے میں پہنچائے گئے تھے جہاں دہشت گردوں نے کاربم کا دھماکا کر کے ایک سو چھبیس افراد کو شہید اور متعدد دیگر کو زخمی کر دیا تھا –

متعلقہ مضامین

Back to top button