پاکستان

داعش کا بانی امریکہ داعش کے خاتمے کی ڈرامے بازی کر رہا ہے، شاہ اویس نورانی

شیعیت نیوز: لاہور میں انجمن نوجوانان اسلام کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے جمعیت علماء پاکستان کے سیکرٹری جنرل شاہ محمد اویس نورانی نے کہا ہے کہ مسلم ممالک امریکی غلامی سے نجات حاصل کرکے متحدہ مسلم بلاک بنائیں اور مسلم حکمران واشنگٹن کے آستانے پر سجدہ ریز ہونا چھوڑ دیں، عوام کو ووٹ کے درست استعمال کے ذریعے اپنی تقدیر بدلنا ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ جے یو پی ’’ووٹ کی اہمیت‘‘ کے موضوع پر اجتماعات منعقد کرے گی، ان اجتماعات کے ذریعے عوام کی سیاسی تربیت کا اہتمام کیا جائے گا کیونکہ ووٹ کے صحیح استعمال سے ہی دیانتدار اور اہل قیادت سامنے لائی جاسکتی ہے۔ شاہ اویس نورانی نے مزید کہا کہ جب امت کی تقدیر کے فیصلے واشنگٹن کی بجائے مکہ اور مدینہ میں ہونگے تو اُمت کی عظمت رفتہ بحال ہوگی، جے یو پی کے مرکزی انتخابات کے بعد عوامی رابطہ مہم چلائی جائیگی، آئندہ الیکشن میں ملک بھر میں دیانتدار اور با صلاحیت امیدوار سامنے لائیں گے، امریکہ اپنے علاقائی اتحادی بھارت کو امن دشمن رویہ تبدیل کرنے پر مجبور کرے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی جاسوس کل بھوشن کو مینار پاکستان پر پھانسی دی جائے، امریکہ کی افغانستان میں بمباری عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے، داعش کا بانی امریکہ داعش کے خاتمے کی ڈرامے بازی کر رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button