پاکستان

کلبھوشن کے بیان نے ثابت کردیا کہ لشکر جھنگوی و سپاہ صحابہ را ایجنٹ ہیں

شیعیت نیوز:اسلام آبادمیں وزیر اعظم نواز شریف کے مشیر برائے امور خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ کلبھوشن کے خلاف تمام تر کارروائیاں قانون کے مطابق کی گئی ہیں، انہوںنے کہاکہ کلبھوشن پاکستان مخالف سرگرمیوں میں ملوث رہا ہے ،انہوںنے بتایا کہ اس را ایجنٹ نے قبول کیا ہے کہ کوئٹہ میں ہزارہ برادری پر ہونے والے حملوں کے پیچھے اسکا ہاتھ تھا اسکے علاوہ کئی اور غیر قانونی اور دہشتگردی کی کاروائیوں میں بھی وہ ملوث رہا ہے۔

یہاں یہ سوال بنتا ہے کہ کوئٹہ میں شیعہ ہزارہ برادری پر کئی حملہ کیئے گئی جس میں سیکڑوں لوگ شہید ہوئے، ساتھ ہی ٹارگیٹ کلنگ کا سلسلہ بھی جاری رہا، ان سب کی ذمہ داری کالعدم لشکر جھنگوی نے قبول کی تھی، کلبھوشن کے بیان سے واضح ہے کہ کلبھوشن لشکر جھنگوی کے ذریعہ کوئٹہ میں شیعہ برادری پر حملہ کروارہا تھا۔

اس بیان سے کالعدم لشکر جھنگوی کا ’را ‘ایجنٹ ہونا ثابت ہے تو کیوں کوئٹہ میں کالعدم لشکر جھنگوی کا سرغنہ مولوی رمضان مینگل آزاد ہے؟ کیوں کالعدم لشکر جھنگوی کے سربراہ ملک اسحاق کے سہولت کارپنجاب حکومت ، مولوی طاہر اشرفی و لدھیانی کے خلاف کاروائی نہیں کی جارہی ؟ کلبھوش را کا سہولت کار تھا جسے پکڑ لیا گیا لیکن پاکستان میں جو کلبھوشن کی سہولت کاری کررہے تھے وہ کیوں آزاد ہیں اور ملک بھر میں دندناتے پھررہے ہیں ، کیوں؟

واضح رہے کہ کالعدم سپاہ صحابہ اور لشکر جھنگوی ایک سکہ کے دو رخ ہیں۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button