عراق

عراقی فوج اور عوامی رضاکارفورس کے جوانوں نےداعش کے زیر قبضہ تین چوتھائی علاقے کو آزاد کرالیا

شیعت نیوز (بغداد )عراقی فوج کے جاری کردہ بیان کے مطابق موصل کی آزادی کے لیے جاری آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے چارمزید ٹھکانوں کو تباہ کردیا گیا ہے۔ اس کاروائی میں دس داعشی دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ عراقی فوج نے مغربی موصل میں داعش کے خلاف حملے تیز کردیئے ہیں۔ ادھر عراقی فوج کے ترجمان یحی رسول نے بتایا ہے کہ ملک کا صرف تیس ہزار مربع کلومیٹر کا علاقہ ہی داعش کے قبضے میں باقی بچاہے جبکہ دوہزار چودہ میں ملک کے چالیس فی صد علاقے پر داعش نے قبضہ کرلیا تھا۔عراقی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے گزشتہ سال مئی میں داعشی دہشت گردوں کو مشرقی موصل سے مکمل طور پر پیچھے دھکیل دیا تھا۔اس وقت موصل کے آدھے سے زیادہ علاقے کو داعشی دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرالیا گیا ہے۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button