پاکستان

امام کعبہ یقین کریں، حرمین ( آل سعود) کی حفاظت کے لئے گردن کٹوانے کو تیار ہیں

شیعیت نیوز: جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ کسی انتہا پسند یا فرقہ پرست کو پاکستان میں پُرامن سیاست سبوتاژ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، افغانستان میں امن جب ہی آئے گا، جب غیر ملکی افواج وہاں سے نکلیں گی، بھارت کے ساتھ بات چیت ذریعے کشمیر سمیت تمام تنازعات کا حل نکالا جائے۔ نوشہرہ کے اضاخیل پارک میں جے یو آئی کے صد سالہ اجتماع سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کو حقیقی معنوں میں آزاد ریاست دیکھنا چاہتے ہیں، حرمین شریقین کا تحفظ اعتقادات کا حصہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ دین اسلام کے سوا کوئی نظریہ نہیں، اسلام دہشت گردی نہیں امن کا نمائندہ اور دنیا کا مقبول ترین دین ہے، یہ انسانیت کی رہنمائی کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔ جے یو آئی سربراہ نے کہا کہ عالمی ادارے دنیا کو امن نہیں دے سکے اور نہ ہی تنازعات کے حل کا کوئی راستہ نکال سکے، دنیا میں آج انسانیت کا خون بہایا جا رہا ہے، شام میں امریکہ اور روس خون کی سیاست کھیل رہے ہیں، ایک زمانہ گزر گیا، کشمیری کرب کا شکار ہیں۔

مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ امام کعبہ کو یقین دلاتا ہوں حرمین شریفین (آل سعود) کی حفاظت کے لئے پاکستان کا بچہ بچہ اپنی گردن کٹوا دے گا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button