مشرق وسطی

شام میں آپریشنل روم کا بیان، امریکی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا

شام کے اتحادیوں کے مشترکہ آپریشنل روم نے جو روس، ایرن اور اتحادی فورسز کے ذریعے تشکیل دیا گیا ہے، ایک بیان جاری کر کے شام پر امریکا کے حملے کی مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ شام پر ہر طرح کی جارحیت کا سخت جواب دیا جائے گا۔

اس بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم شامی فوج کے شانہ بشانہ غاصبوں کے قبضے سے شام کی سرزمین کو آزاد کرانے کی اپنی جد و جہد جاری رکھیں گے-

بیان میں کہا گیا ہے کہ روس اور ایران، امریکا کو اس بات کی اجازت نہیں دیں گے کہ وہ دنیا پر اپنا تسلط جمائے- بیان میں شام پر امریکی جارحیت کو ایک خطرناک حملہ اور شام کی حاکمیت اور اقتدار اعلی کے خلاف کھلی جارحیت قرار دیا گیا ہے-

بیان میں کہا گیا ہے کہ شام پر یہ حملہ ایک ایسے وقت کیا گیا ہے جب شام اپنے شہریوں کے خون کی قربانی دے کر دہشت گردوں کے خلاف جنگ میں کامیابی کی بھاری قیمت ادا کر رہا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکا، شام کے شمال اور شمال مغربی علاقوں میں جس منصوبے پر کام کر رہا ہے ہم اس سے غافل نہیں ہیں-

شام کے اتحادیوں کے آپریشنل روم کے بیان میں کہا گیا ہے کہ اس علاقے پر تسلط جمانے کے لئے امریکا کی کوشش اس بات کا باعث بنے گی کہ امریکی فوجی، شام میں غیرقانونی اور غاصب فوجی کے طور پر دیکھے جائیں-

بیان میں زور دے کر کہا گیا ہے کہ امریکا نے جو اقدام کیا ہے کہ وہ ریڈ لائن کو عبور کرنے کے متر داف ہے- شام کے اتحادیوں کے آپریشنل روم کے بیان میں کہا گیا ہے کہ اب اس کے بعد ہم ہر جارحیت کا اور ہر اس اقدام کا جو ریڈ لائن کو عبور کرنے کا باعث بنے گا، خواہ وہ کسی کی بھی طرف سے ہو سخت اور بھرپور جواب دیں گے-

روس ایران اور اتحادی فورسز کے بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکا کو بخوبی معلوم ہے کہ ہم اس کا جواب دینے کی بھرپور توانائی رکھتے ہیں اور امریکی جارحیت ہمیں دہشت گـردوں کے خلاف جنگ اور دہشت گردوں کا صفایا کرنے سے نہیں روک سکتی اور ہم شامی فوج کے شانہ بشانہ یہ جنگ جاری رکھیں گے-

مشترکہ آپریشنل روم کے بیان میں کہا گیا ہے کہ جو کچھ خان شیخون میں ہوا ہے وہ بعض ملکوں کے ذریعے منظم طریقے سے انجام دیا گیا ہے تاکہ اس کے ذریعے شام پر حملے کا بہانہ تیار کیا جائے-

بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم شامی فوج کے ساتھ ہیں اور روس و ایران پوری قوت کے ساتھ امریکا کے مقابلے میں ڈٹے ہوئے ہیں اور نتیجہ جو بھی ہو ہم شام پر کسی بھی غیر قانونی جارحیت کی اجازت نہیں دیں گے-

متعلقہ مضامین

Back to top button