پاکستان

آل سعود کی آنکھیں نوچ لو، امام کعبہ کا ایسا بیان جس نے سب کو حیران کردیا!!

شیعیت نیوز: جمعیت علماء اسلام کے عالمی اجتماع میں شرکت کے لئے پاکستان  تشریف لائےہوئے امام کعبہ الشیخ صالح محمد ابراہیم الطالب اور سعودی وزیر شیخ صالح بن عبدالعزیز آل سعود کے خلاف ہی ایسا بیان دیدیا ہے جس کی توقع نہیں کی جارہی تھی، انہوں نے کہا ہے کہ دین میں انتشار پیدا کرنے والے وہی ہیں جنہوں نے فرقہ واریت پیدا کی،مسلمان فرقہ واریت میں نہ پڑیں، فرقہ واریت پھیلانے والے فلاح نہیں پائینگے،مسلمان متحد ہوکرقرانی تعلیمات پرعمل پیراہوجائیں،اللہ تعالیٰ مسلمانوں کی عظمت عطا اور مدد فرمائے۔ جبکہ سعودی وزیرمذہبی امورشیخ صالح بن عبدالعزیزنے کہاکہ، کسی نے مسلمانوں پرمیلی نظرڈالی تو آنکھیں نکال دینگے،۔ ا جتماع میں مولانا فضل الرحمن ، مفتی تقی عثمانی، حنیف جالندھری، مفتی محمد نعیم اور دیگر دیوبندی اکابرین بھی موجود تھے۔

واضح رہے کہ فرقہ واریت کی بنیاد آل سعود نے موجود دو ر میں ریالوں کے ذریعہ پھیلائی، مختلف میڈیا رپورٹس کے مطابق آل سعود دنیا بھر میں سلفی وہابی نظریات پھیلانے کے لئے لاکھوں کی امداد مدارس کو دے رہے ہیں،لہذا امام کعبہ کے بیان کے بقول فرقہ واریت پھیلانے والا فلاح نہیں پائیگا اسی لئے آل سعود بھی اب اپنی خیر منائیں ، دوسری جانب سعودی وزیر نے کہا کہ کسی نے مسلمانوں پرمیلی نظرڈالی تو آنکھیں نکال دینگے، اس دھمکی یا بیان کے زمرے میں سب سے پہلے آل سعود ہی آتے ہیں جنہوںنے یمن اور بحرین کے مسلمانوں پر فقط میلی آنکھ ہی نہیں بلکہ اپنے جیٹ طیاروں اور فوجیوں کے ذریعہ لاکھوں مسلمانوں کا خون  بھی بہایا ہے، لہذا سعودی وزیر صاحب اسلامی اتحاد کی فوج کےذریعہ سب سےپہلے آل سعود کی آنکھیں نوچیں، پھر اسکے بعد اسرائیل اور امریکا کی باری آئے گی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button