پاکستان

سانحہ سیہون کے ملزمان کی تصاویر جاری 50؍ لاکھ روپے انعام کا اعلان

شیعیت نیوز: رینجرز نے سیہون دھماکوں کے ملزمان کی تصاویر جاری کر دیں ہیں اور شناخت میں مدد فراہم کرنے والے کیلئے 50 لاکھ روپے انعام کا اعلان بھی کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان رینجرز سندھ کے ترجمان نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ سہون شریف دھماکے میں ملوث خودکش حملہ آور اور سہولت کاروں جن کی تصاویر جاری کی گئی ہیں کی شناخت میں تعاون کریں۔ ترجمان کے مطابق اگر کسی کو انکے بارے میں مستند اطلاع ہو تو فوراً رینجرز مددگار واٹس ایپ نمبر03162369996، ای میل ایڈریس rangers .madadgar@gmail.comیا رینجرز ہیلپ لائن 1101پر بذریعہ کال یا ایس ایم ایس دیں۔ شناخت میں مدد اور مستند اطلاع دینے والے کو 50لاکھ روپے انعام دیا جائے گا اور اسکا نام بھی صیغہ راز میں رکھا جائے گا

متعلقہ مضامین

Back to top button