پاکستان

جہاد کے نام پر پاکستان کے خلاف طالبان کو استعمال کیا گیا، ناصر جنجوعہ

شیعیت نیوزـ : اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کے دوران ناصر جنجوعہ نے کہا کہ ہم چالیس سال سے مشکلات کا سامنا کررہے ہیں، القاعدہ اور داعش کو پاکستان نے نہیں بنایا لیکن سازش کی وجہ سے پاکستان کے بارے میں غلط تاثر پایا جاتا ہے، دنیا کو یہ تاثر دیا جارہا تھا کہ پاکستان دہشت گردی کا مرکز ہے، آپریشن ضرب عضب اور ردالفساد کے نتائج پوری دنیا نے دیکھے، ہم نے بلوچستان، خیبر پختونخوا ،فاٹا اور کراچی میں دہشتگردی پر قابو پالیا ہے۔ چین اور روس سے اتحاد نے پاکستان کا مستقبل روشن کردیا۔ پاکستان مضبوط معاشی طاقت بننے جا رہا ہے، اب پاکستان دنیا بھر کا تجارتی حب بننے جا رہا ہے، پاک چین اقصادی راہدری ہمیں ایشیا ہی نہیں دنیا بھرسے جوڑ دے گی۔

ناصر جنجوعہ نے کہا کہ افغانستان کی سلامتی پاکستان کے ساتھ جڑی ہے، پاک افغان سرحد 2 ہزار611 گیارہ کلومیٹر طویل ہے، بارڈر گیٹ کے علاوہ بلوچستان سے افغانستان جانے کے 200 جب کہ خیبر پختونخوا سے 128 راستے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم چالیس سال سے مشکلات کا سامنا کررہے ہیں، پاکستان کئی برس سے طالبان کی دہشت گردی کا شکار ہے، ہمارے جہاد کے رجحان کو استعمال کیا گیا، جہاد کے نام پر تحریک طالبان پاکستان کو ہمارے خلاف استعمال کیا گیا۔ افغان طالبان کو اپنی سرزمین استعمال کرنے سے روکا تو انھوں نے پاکستانی طالبان بنادی، پاکستان نے طالبان کے خلاف کاروائیاں کی توانھوں نےپاکستان سےجہاد کا فتویٰ دے دیا۔

بعد ازاں میڈیا سے بات کرتے ہوئے ناصر جنجوعہ نے کہا کہ سعودی عرب نے ہی فوجی اتحاد بنایا اور ارکان کا انتخاب کیا، ہمیں اس اتحاد کے رکن ہونے کا اس وقت معلوم ہوا جب سعودی عرب نے خود اس کا اعلان کیا،پاکستان بطور ریاست کسی کی طرفداری نہیں کرے گا، پاکستان کی سول و عسکری قیادت پہلے سعودی عرب پھر ایران گئی، راحیل شریف ایران کے بہت بڑے خیر خواہ ہیں، ایسا ہو ہی نہیں سکتا کہ راحیل شریف اتحادی افواج کے کمانڈر کے طور پر ایران کے خلاف کچھ غلط کریں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button