دنیا

شام کے خلاف قرارداد پر ووٹنگ ملتوی

شام میں کیمیائی حملے کے خلاف امریکا، برطانیہ اور فرانس کی جانب سے سلامتی کونسل میں قرارداد پیش کی گئی تھی جس میں کیمیائی حملے کی تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے اس میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا گیا تھا تاہم روس کی جانب سے ویٹو کی دھمکی کے باعث سلامتی کونسل میں شام کے صدر بشار الاسد کے خلاف قرارداد پر ووٹنگ ملتوی کر دی گئی۔

روسی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ شام کے خلاف سلامتی کونسل میں قرارداد ناقابل قبول ہے، مسودے میں تبدیلی نہ کی گئی تو اسے ویٹو کر دیں گے۔

واضح رہے کہ 3 روز قبل شام کے صوبے ادلب میں کیمیائی حملے میں بچوں سمیت 70 سے زائد افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی ہوئے تھے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button