پاکستان

لاہور میں تسلسل کیساتھ دہشتگردانہ کاروائیاں حکومت کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے،علامہ ناصر عباس جعفری

شیعیت نیوز: مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ مردم شماری کی ٹیم پر دہشتگردوں کی بزدلانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں،افواج پاکستان اور سوئلین شہداء کو خراج تحسین پیش کرتے ہیںانہوں نے کہاکہ لاہور میں تسلسل کیساتھ دہشتگردانہ کاروائیاں حکومت کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے، دہشتگردوں کے سہولت کاروں کیخلاف کاروائی میں حکومت مصلحت پسندی کا شکارہے، سربراہ مجلس وحدت مسلمین نے کہا کہ آئی جی پنجاب دہشتگردوں کیخلاف کاروائی سے زیادہ ان کی صفائیاں پیش کرنے میں مصروف ہیں،پنجاب میں دہشتگردی کیخلاف کاروائی نہ ہونے کے برابر ہے پنجاب حکومت اور انتظامیہ دہشتگردوں کے بجائے سیاسی مخالفین کو نشانہ بنانے میں مصرو ف ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button