ایرانی ایجنٹ عزیر بلوچ کالعدم سپاہ صحابہ ( سعودیہ ) کا ایجنٹ نکلا
شیعیت نیوز: کالعدم لیاری گینگ وار کے سرغنہ دہشتگردعزیر بلوچ آجکل ایک بار پھر میڈیا میں چھایا ہوا ہے، اس بار عزیر بلوچ کے مقامی سیاست دانوں سے رابطوں کے چرچہ نہیں البتہ بھارت کی خفیہ ایجنسی را اور ایرانی انٹیلی جنس ایجنسی کی شہہ سرخیاں بریکنگ نیوز میں دیکھائی جارہی ہے۔
تجزیہ کاروں نے دہشتگرد عزیر بلوچ کے ایرانی انٹیلیجنس ایجنسی کے ساتھ روابط کا ایشو سعودی قیادت میں بنے والی فوج اور جنرل راحیل شریف کی جانب سے اسکی قیادت سنبھالنے پر گرما گرم بحث کا کاونٹر قرار دیا ہے۔
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اسکے پیچھے سعودی سفارت خانہ ملوث ہے، بلکہ یہ وہی سازش ہےجو ایرانی صدر کے پاکستانی دورے کے موقع پر رچی گئی تھی کہ جب کئی دنوں قبل پکڑے جانے والے بھارتی ایجنٹ گلبھوشن اور اسکے ایران میں تعیناتی کی خبروں کو سامنے لاکر اس ایرانی صدر کے دورے کو ناکام بنانے کی کوشیش کی گئی تھی۔
جبکہ اسکے برعکس اس ایرانی ایجنٹ کے سعودی عرب سے ہمدردی رکھنے والی کالعدم جماعتوں سے قریبی مراسم ہیں، کالعدم سپاہ صحابہ کراچی کے تاج حنفی نے باقاعدہ اس ایرانی ایجنٹ کو عمامہ بھی پہنایا، دوسری جانب مفتی طارق جمیل سے لے کر مولوی عبدالعزیز سے ملاقات اس ایرانی ایجنٹ کی جانب سے کی جاتی رہیں، تو کیا یہ سمجھا جائے کہ کالعدم سپاہ صحابہ، مفتی طارق جمیل، مولوی عبدالعزیز اور دیگر پپلز پارٹی کے قائدین جو اس دہشتگرد کی سرپرستی کرتے رہے، بھی ایرانی اور بھارتی ’را‘ کے ایجنٹ ہیں۔
عزیر بلوچ کالعدم سپاہ صحابہ کے تاج حنفی سے عمامہ پہنتے ہوئے ، ویڈیو دیکھیں!