یمن

یمن کے صوبہ مارب میں سعودی عرب کی تازہ ترین جارحیت

سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں نے یمن کے علاقے مارب پر بمباری کرکے متعدد افراد کو خاک وخوں میں غلطاں کردیا ہے۔

یمنی ذرائع کے مطابق سعودی اتحادی کے جنگی طیاروں کی جانب سے تازہ ترین بمباری میں متعدد یمنی شہری شہید ہو ہوگئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق شہید ہونے والے 5 افراد کا تعلق امدادی گروہ سے بتایا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ سعودی اتحادی افواج نے متعدد بار ریسکیو اہلکاروں کو نشانہ بنا کر شہید یا زخمی کردیا ہے۔

یمن پر سعودی حملوں میں 7400 افراد شہید اور 40 ہزار سے زائد عام شہری شدید زخمی ہوچکے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button