سعودی اتحاد سے متعلق حکومت کے خفیہ فیصلے کے خلاف پارلیمنٹ میں احتجاج کریں گے،شیری مزاری
شیعیت نیوز: پاکستان کے 39 ملکی سعودی فوجی اتحاد میں شمولیت کے معاملے پر تحریک انصاف نے کہا ہے کہ پاکستان صرف ثالثی کی حد تک کردار ادا کرے، ورنہ مسائل پیدا ہوں گے۔ ترجمان تحریک انصاف شیریں مزاری کا کہنا ہے کہ حکومت بتائے راحیل شریف کو کس حیثیت اور کن شرائط کی بنیاد پر سعودی فوجی اتحاد کا سربراہ بنایا گیا۔ جیو نیوز سے بات کرتے ہوئے ترجمان تحریک انصاف شیریں مزاری اور افتخار درانی کا کہنا تھا کہ سعودی اتحاد سے متعلق حکومت کے خفیہ فیصلے کے خلاف پارلیمنٹ میں احتجاج کریں گے۔ ایوان کو کچھ عرصے پہلے کچھ اور بتایا گیا، پالیسی میں تبدیلی کا علم وزیر دفاع خواجہ آصف کے ٹی وی انٹرویو سے ہوا۔








