سعودی عرب

شہید آیت اللہ باقرا لنمر کے دو قریبی رشتہ دار شہید

شیعت نیوز(قطیف)سعودی عرب کی پولیس نے شیعہ اکثریتی علاقے عوامیہ میں کارروائی کرتے ہوئے شہید آیت اللہ نمر کے دو قریبی رشتہ دار مقدار النمر اور محمد النمر کو شہید کردیا۔ سعودی عرب کے شیعہ مسلمانوں نے شیعہ مسلمانوں کے قتل عام کی مذمت کی۔

واضح رہے کہ سعودی عرب کے شیعہ آبادی والے علاقوں عوامیہ، قطیف الاحساء سمیت صوبہ الشرقیه میں گزشتہ پانچ سال سے پرامن عوامی مظاہرے ہو رہے ہیں۔ مقامی باشندے سعودی عرب میں وسیع پیمانے پرامتیازی سلوک کے خاتمے اور سیاسی اصلاحات کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

ریاض نے سعودی شیعہ مسلمانوں کے خلاف جارحانہ اور ظالمانہ پالیسیاں اختیار کر رکھی ہیں اور سعودی اہلکار پرامن احتجاج کو بے دردی سے سرکوب کر رہے ہیں جس کے دوران اب تک ہزاروں افراد شہید، زخمی اور گرفتارہو چکے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button