حزب اللہ تمام اسرائیلی علاقوں میں کہرام مچانے کی صلاحیت رکھتی ہے:’’جیمز پٹراس ‘

23 مارچ, 2017 00:00

دمشق (مانیٹرنگ ڈیسک)موصوف تجزیہ نگار نے کہاکہ شام پر حالیہ صیہونی جارحیت اشتعال انگیزی ہےصیہونی حکومت اورانتہاپسند یہودیوں کو یہ غلط فہمی ہےکہ تحریک مقاومت شام میں ملوث ہونے سے کمزور ہوئی ہے جبکہ حقیقت یہ ہےکہ حزب اللہ اس وقت تمام اسرائیلی علاقوں میں کہرام مچانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔پریس ٹی وی کے ساتھ انٹرویو میں’’جیمز پٹراس ‘‘ نے شام کے اسٹریٹجک شہر پالمیرا میں شامی فوج اورحزب اللہ کے ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کی صیہونی جنگی طیاروں کی کوششوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہاہےکہ اسرائیلی حزب اللہ سے خوفزدہ ہیں اورتل ابیب اسطرح کے اقدامات کے ذریعے تحریک مقاومت کو جنگ پر اُکسانے کی کوشش کررہی ہے۔
موصوف تجزیہ نگار نے کہاکہ شام پر حالیہ صیہونی جارحیت اشتعال انگیزی ہےصیہونی حکومت اورانتہاپسند یہودیوں کو یہ غلط فہمی ہےکہ تحریک مقاومت شام میں ملوث ہونے سے کمزور ہوئی ہے جبکہ حقیقت یہ ہےکہ حزب اللہ اس وقت تمام اسرائیلی علاقوں میں کہرام مچانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
انہوں نے کہاکہ ایسے بہت سے مسائل ہیں جن پر صیہونی حکومت کو امریکہ اور سعودی عرب کی حمایت حاصل ہے اس لئے شام پر حالیہ صیہونی جارحیت میں امریکی کردار کے امکانات کو نظرانداز نہیں کیاجاسکتا۔
موصوف تجزیہ نگار نے کہاکہ صیہونی حکومت علاقے میں اپنی بالادستی قائم کرنے کے لئے شامی تنازعے کو مزید طولانی بنانے اوراسے چھوٹی ریاستوں میں تقسیم کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔جیمز پٹراس نے کہاکہ صیہونی حکومت مشرق وسطیٰ میں ایسی چھوٹی اورکمزور ریاستوں کے قیام کی خواہاں ہے جو اس کی بالادستی کو تسلیم کرسکیں۔
جیمز پٹراس نے کہاکہ اسرائیل ہمیشہ سے عربوں کا ازلی دشمن رہاہے اوریہ ناجائز حکومت داعش جیسے دہشتگرد گروہ کےساتھ تعاون کرکے عرب ریاستوں کو تقسیم اوران پر قبضہ کرنے کی کوشش کررہاہے۔واضح رہےکہ شام کو سن 2011 سے امریکہ، سعودی عرب ، ترکی اور قطر کے حمایت یافتہ دہشتگرد گروہوں کی سرگرمیوں کا سامنا ہے جس کے نتیجے میں چار لاکھ ستر ہزار سے زائد شامی شہری مارے جاچکے ہیں اور دہشتگردی کے نتیجے میں کئی لاکھ افراد اپنے ملک میں بے گھر اور لاکھوں دیگر ممالک میں پناہ لینے پر مجبور ہوگئے ہیں۔

7:26 شام مئی 31, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔