مشرق وسطی

امریکی حملے میں درجنوں شامی شہری جاں بحق اور زخمی

نام نہاد داعش مخالف امریکی اتحاد کے لڑاکا طیاروں نے شام کے شہر رقہ کے منصورہ ٹاؤن پر بمباری کی ہے۔ شام مخالفین سے وابستہ انسانی حقوق کے نام نہاد نگراں گروپ نے بھی حملے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ امریکی طیاروں نے، اس کیمپ کو نشانہ بنایا ہے جہاں رقہ ، حلب اور حمص سے بے گھر ہونے والے افراد مقیم ہیں۔
مذکورہ گروپ کا کہنا ہے کہ امریکی حملے میں کم سے کم تینتیس عام شہری مارے گئے ہیں۔
اس سے پہلے بارہ مارچ کو امریکی طیاروں نے، شام کے شہر حلب کے نواحی علاقے مسکنہ پر بمباری کی تھی جس میں دس عام شہری مارے گئے تھے۔
اس سے محض دو روز قبل امریکی طیاروں نے رقہ کے مطاب البراشد ٹاون پر بمباری کرکے، چھے عورتوں اور آٹھ بچوں سمیت ، تین عام شہریوں کو خاک و خوں میں نہلا دیا تھا۔
عالمی اداروں کے جاری کردہ رپورٹوں کے مطابق نام نہاد داعش مخالف اتحاد، دہشت گردوں کے خلاف حملوں کے بجائے، عام شہریوں، شامی فوجیوں اور بنیادی تنصبات کو نشانہ بنا رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button