پاکستان

ملک بھر میں یوم پاکستان جوش سے منایا جارہا ہے، توپوں کی سلامی سے دن کا آغاز

شیعیت نیوز: ملک بھر میں یوم پاکستان شایان شان انداز میں منایا جارہا ہے،دن کے آغاز پراسلام آباد ،گلگت ،مظفرآباد اور چاروں صوبائی دارالحکومتوں میں توپوں کی سلامی ، ملک کی سلامتی اور یک جہتی کے لیے خصوصی دعائیں ۔کراچی کے ساحل سی ویو پر میراتھن، سکھر میں کلچرل شو میں ثقافت کے رنگ بکھر گئے۔

77سال پہلے آج ہی کے دن برصغیر پاک و ہند کے مسلمانوں نے ایک علیحدہ وطن بنانے کا فیصلہ کیا، ہر سال 23 مارچ کے دن پوری قوم دھرتی سے وفا کے عہد کی تجدید کرتی ہے۔

یومِ پاکستان کا آغاز مساجد میں شکرانے کے نوافل سے ہو ا، لاہور میں علامہ محمد اقبال کےمزار پرگارڈزکی تبدیلی کی پُروقارتقریب منعقد کی گئی۔ مزار قائد پر یوم پاکستان کی تقریب میں گورنرسندھ،صوبائی کابینہ کے ارکان کی شرکت، بانی پاکستان کے مزار پر حاضری دی۔

اس موقع پر وفاقی و صوبائی دارالحکومتوں، تمام ڈویژنل و ضلعی ہیڈ کوارٹرز پر خصوصی پروگرام منعقد کئے گئے ہیں۔کراچی میں پاک فضائیہ کے شاہین دوپہر کو سی ویو پر خصوصی فلائی پاسٹ کریں گے۔

اس موقع پر منعقد ہونے والی پاک فوج کی خصوصی پریڈ میں رواں برس پہلی بار دوست ملک چین کے فوجی دستے اور ترکی کے ملٹری بینڈز بھی شامل ہوئے ہیں۔ چینی فوجی دستے اور ترکی ملٹری بینڈ کی شرکت کے باعث اس برس کی پریڈ خاص اہمیت کی حامل ہے۔

دوسری جانب یوم پاکستان کے آغاز پراسلام آباد اور چاروں صوبائی دارالحکومتوں میں توپوں کی سلامی سے دن کا آغاز کیا گیا ہے۔ اس موقع پر ملک کی سلامتی اور یکجہتی کے لیے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں ہیں۔

اسلام آباد اسپورٹس کمپلکس میں توپوں کی سلامی کی تقریب ہوئی۔ دن کے آغاز پر وفاقی دارالحکومت میں31توپوں اور چاروں صوبائی دارالحکومتوں میں 21، 21 توپوں کی سلامی دی گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button