پیپلز پارٹی کی انتقامی کاروائی، ایم ڈبلیو ایم ضلع خیر پور کے رہنما مولانا نقی حیدری گرفتار
شیعیت نیوز: مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ ضلع خیرپور کمب کے رہنما مولانا نقی حیدری کو پولیس نے بلاجواز گرفتار کرلیا ہے۔
ایم ڈبلیو ایم صوبہ سندھ کے رہنما ء مولانا مقصود ڈومکی نے مولانا نقی حیدری کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ پیپلز پارٹی کی حکومت اور خاص طور پر ایم اپی اے منظور وساں مجلس وحدت مسلمین کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنارہے ہیں اور انہیں کی ایما ء پر پولیس ایم ڈبلیو ایم کے رہنماوں اور کارکناں کو گرفتار کررہی ہے۔
انہوںنے کہا کہ منظور وساں نے کالعدم دہشتگرد تنظیم اہلسنت و الجماعت کی ایما ء پر خیرپور کمب کے علاقہ میں منعقد ہونے والی حضرت فاطمہ الزہر (ع) کانفرنس کو بھی حکومتی مشینری کے ذریعہ روکوایا اور اب رہنماوں کو گرفتار کرکے زردکوب کرنے کی کوشیش کی جارہی ہے۔
علامہ مقصود ڈومکی کا کہنا تھا کہ مولانا نقی حیدری پر ایم پی او کے تحت ایف آر بنائی گئی ہے جس میں انکی ضمانت بھی ہوگئی ہے ،لہذا اب علامہ نقی حیدری کی گرفتاری کا پولیس کے پاس کوئی جواز نہیں بنتا۔
علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ یہ سلسلہ نہیں روکا تو ہم سندھ بھر میں احتجاج کرنے پر مجبور ہونگے انہوںنے ایس ایس پی آفس کے سامنے احتجاجی دھرنے کا بھی اعلان کیا ہے۔