سائبر کرائم کے ذریعے ن لیگ بادشاہت قائم کررہی ہے:عمران خان
شیعیت نیوز: پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہسائبر کرائم کے ذریعے ن لیگ بادشاہت قائم کررہی ہے،سائبر کرائم بل پر مخالفین کو خوفزدہ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے چیئرمین نے کہا کہ ہمارے خلاف بھی مقدمات درج کیے جارہے ہیںاور دھرنے کے دوران بھی ڈرانے کی کوششیں کی گئیں ہیں۔عمران خان کا کہنا تھا کہ کسی خوف کا شکار ہونگے اور نہ ہی ہتھکنڈوں سے مرعوب ہونگے









