سابق جنرل راحیل شریف کو سعودی وہابی اتحاد کی کمان سنبھالنے کا این او سی جاری

13 مارچ, 2017 00:00

شیعیت نیوز: حکومت پاکستان نے سابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف کو سعوی قیادت میں 39 رکنی ممالک کی افواج کی کمان سنبھالنے کا این او سی جاری کردیا ہےذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ کچھ دنوں میں این او سی جاری کرنے کا رسمی اعلان بھی کردیا جائیگا۔ اس معاملے میں سعودی سفارتکاروں نے سرتوڑ کوششیں کی ہیں تاہم اس سارے معاملے میں چین نے بھی اہم کردار ادا کیا ہے۔

عسکری ذرائع کا کہنا ہے کہ جنرل راحیل شریف کو سعودی قیادت میں فوجی اتحاد کی کمان سنبھالنے کی مشروط اجازت دی گئی ہے، پہلی شرط یہ ہے کہ جنرل راحیل شریف پاکستان سے ریکورٹمنٹ نہیں کریں گے، دوسرا کسی مسلمان ملک کے خلاف جنگ میں حصہ نہیں لیں گے، تیسرا فوجی اتحاد کو سعودی ایران تنازعہ سے دور رکھیں گے، چوتھا اس اتحاد کو فقط اور فقط دہشتگردوں کے خلاف استعمال میں لایا جائیگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چین نے پاک ایران تعلقات کو بہتر بنانے اور سعودی اتحاد کے حوالے سے تحفظات دور کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ مشیر امور خارجہ سرتاج عزیز تہران میں ہونے والی فلسطین کانفرنس میں شریک ہوئے اور ایرانی قیادت کو وزیراعظم نواز شریف کا اہم پیغام پہنچایا جس کے بعد ایرانی صدر ڈاکٹر حسن روحانی اسلام آباد میں ہونے والی ای سی او سربراہ کانفرنس میں شریک ہوئے۔

دونوں ملکوں کے درمیان بہترین تعلقات کا پیغام دینے کیلئے اسلام آباد میں تعینات ایران کےسفیر مہدی ہنر دوست نے جی ایچ کیو راولپنڈی میں آرمی چیف جنرل قمر باجوہ سے ملاقات کی اور ملٹری قیادت کی جانب سے ایک بہترین بیان سامنے آیا کہ پاک فوج ایران کے ساتھ تعلقات کو کسی چیز پر قربان نہیں کرے گی۔ جنرل (ر) راحیل کے بیان کے بعد یہ آرمی چیف کی جانب سے پہلا ایسا بیان تھا جس نے پاک ایران تعلقات پر پڑی سردمہری اور گرد کا خاتمہ کیا اورافواہیں اپنے انجام کو پہنچی۔ذرائع کے مطابق ، حکومت پاکستان کی جانب سے ایرانی قیادت کو جنرل (ر) راحیل کی سعودی فوجی اتحاد کی کمان سنبھالنے سے متعلق آگاہ کردیا گیا ہے اور انہیں ہر لحاظ سے اعتماد میں لیا گیا ہے۔ اس اعتماد سازی میں چین نے اہم کردار ادا کیا ہے۔

5:51 شام جون 21, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔