افغان بچوں اور نوجوانوں کو دہشت گردی کے لیے استعمال کرنے کا انکشاف

08 مارچ, 2017 00:00

افغانستان کے نائب وزیر داخلہ نجیب دانش کا کہنا تھا کہ افغانستان کے دشمن، بچوں اور نوجوانوں کو دہشت گردانہ حملوں کے لیے استعمال کر رہے ہیں اور اب تک متعدد بچوں کو گرفتار کی بھی کیا جا چکا ہے۔
اس سے قبل افغانستان کی وزارت داخلہ نے ملک میں ہونے والے بم دھماکوں کے بعد متعدد بچوں اور نوجوانوں کو گرفتار کیے جانے کا اعلان کیا تھا۔

افغان وزرات داخلہ کا کہنا تھا کہ ان بچوں اور نوجوانوں نے حملوں سے پہلے ہی خود کو سیکورٹی فورس کے حوالے کر دیا تھا۔
افغان بچوں اور نوجوانوں کو دہشت گردی کی تربیت دیئے جانے کی خبریں ایسے وقت میں منظر عام آئی ہیں کہ جب اس سے پہلے، افغانستان کے رکن پارلیمنٹ حفیظ منصور نے ملکی یونیورسٹیوں کے بعض اساتذہ کے ذریعے وہابیت کی ترویج کے بارے میں سخت خبر دار کیا تھا۔

10:09 صبح جون 15, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔