پاکستان

ملک میں چھپے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن رد الفسادجاری، تخریب کاری کا بڑامنصوبہ ناکام

آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن ردالفساد کے تحت بلوچستان کے علاقے کاہان میں ایف سی نے کارروائی کی۔ سرچ آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے کیمپ سے اسلحہ و گولہ بارود برآمد ہوا۔ برآمد کئے گئے اسلحہ میں مشین گنیں، بندوقیں، گولیاں اور 24 ہینڈ گرنیڈ شامل تھے۔
دوسری طرف ایف سی اور حساس اداروں نے ڈیرہ مراد جمالی کے علاقے شیرانی میں بھی تخریب کاری کا بڑا منصوبہ ناکام بنایا، کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے کمپاؤنڈ سے 18 بارودی سرنگیں،2 ہزارکلو گرام بارودی مواد میں استعمال ہونیوالی نائٹروفس کھاد، 15 فیوز اور 10 ڈیٹونیٹرز برآمد ہوئے،، کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button