پاکستان

دختر رسول سیدہ فاطمہ کی یوم شہادت می مناسبت سے ملک بھر میں مجلا عزا کا سلسلہ جاری

شیعت نیوز ؛پیغمبر اسلام (ص) کی لخت جگر، بی بی دو عالم جناب سیدہ (س) کے یوم شہادت کی مناسبت سے دنیا بھر کی طرح مملکت خدادا پاکستان   کے تمام چھوٹے بڑے شہروں  میں ہر طرف مجلس عزاء اور ماتم و سینہ زنی کا سلسلہ جاری ہے۔ تمام مساجد و امام بارگاہوں میں نوحہ خوانی کا سلسلہ جاری ہے اور جلوس عزا نکالے جا رہے ہیں۔ مساجد، امام بارگاہوں اور مذہبی مقامات نیز سڑکوں پر سیاہ پرچم نصب ہیں۔

 عزاداروں کا جم غفیر ہے جہاں اہلبیت اطہار (ع) کے عقیدت مندوں کی جانب سے اشکبار آنکھوں سے شہزادی کونین حضرت فاطمہ زہرا (س) کی شہادت کی مناسبت سے پرسہ پیش کیا جا رہا ہے۔ مقدس روضوں کی فضا اہلبیت اطہار (ع) کے شیدائیوں کی آہ و بکا سے گونج رہی ہے۔ سوگواروں و عزاداروں کی جانب سے نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ بی بی دو عالم حضرت فاطمہ زہرا (س) کو خراج عقیدت پیش کیا جا رہا ہے۔

پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی لخت جگر، شہزادی کونین، حضرت فاطمہ زہرا (س) کے یوم شہادت کی مناسبت سے سحر عالمی نیٹ ورک، اہلبیت اطہار علیہم السلام کے تمام چاہنے والوں کی خدمت میں بادل مغموم تعزیت پیش کرتا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button