یمن

صنعا میں اقوام متحدہ کے دفتر کے سامنے یمنی عوام کا اجتماع

رپورٹ کے مطابق یمنی عوام نے صنعا میں اقوام متحدہ کے دفتر کے سامنے مظاہرہ کرتے ہوئے اس عالمی ادارے کو یمن پر سعودی عرب کی جارحیت میں شریک قرار دیا اور یمن کے خلاف جارحانہ اقدامات کے مقابلے میں اقوام متحدہ اور تمام عالمی اداروں کی خاموشی اور ان اداروں کی جانب سےکمزور مواقف اپنائے جانے کی شدید مذمت کی۔ مظاہرین نے یمنی عوام کی ابتر معاشی صورت حال کا ذمہ دار بھی اقوام متحدہ کو قرار دیا اور یمن پر سعودی اتحاد کی جارحیت اور یمن کے مکمل محاصرے کے بارے میں اقوام متحدہ کے مواقف پر نظرثانی کئے جانے کی ضرورت پر تاکید کی۔ مظاہرین نے یمن پر سعودی جارحیت فوری طور پر بند کرائے جانے کا بھی مطالبہ کیا۔دریں اثنا العالم نے رپورٹ دی ہے کہ یمنی فوج اور عوامی رضاکاروں نے سعودی فوج اور اس کے ایجنٹوں کے ٹھکانوں پر حملہ کرتے ہوئے المخا کے ان علاقوں کو ایک پھر آزاد کرا لیا کہ جن پر سعودی اتحادی فوجیوں نے قبضہ کر لیا تھا۔یمنی فوج اور عوامی رضاکاروں نے شمالی تعز، جوف اور مآرب میں سعودی اتحادی فوجیوں اور اسی طرح جنوبی سعودی عرب میں جیزان، نجران اور عسیر میں سعودی فوجی ٹھکانوں پر گولہ باری کی اور انھیں شدید نقصان پہنچایا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button