پاکستان

شہداء ڈیرہ اسماعیل خان کی نماز جنازہ ادا کردی گئی

شیعت نیوز؛ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل میں اہل تشیع کی جانب سے جاری احتجاجی دھرنا پرامن طور پر اختتام پذیر ہوگیا ہے، جبکہ شہداء کے ورثاء اپنے جوان بچوں کی میتیں لیکر تدفین کیلئے آبائی قبرستان پہنچ گئے ہیں۔  علامہ رمضان توقیر کی سربراہی میں پانچ رکنی کمیٹی کے ڈپٹی کمشنر و ڈسٹرکٹ پولیس افیسر سے مذاکرات کے دو دور ہوئے۔ مظاہرین کی پانچ رکنی کمیٹی میں ضلعی صدر ایم ڈبلیو ایم سید غضنفر عباس نقوی، وسیم عباس (متولی شاہ حسین)، صادق حسین تحصیل ممبر ایم ڈبلیو ایم، اور ایک شہید کے وارث شامل تھے۔ مذاکرات کے دوسرے دور میں انتظامیہ نے شہداء کے قاتلوں کی جلد گرفتاری اور شہداء کے خانوادوں سے ہر ممکن یقین دہانی کرائی، جس کے بعد مجلس وحدت مسلمین کے رہنما و کمیٹی ممبر سید غضنفر شاہ و شیعہ علماء کونسل کے علامہ رمضان توقیر نے احتجاجی مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے دھرنا ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔ دھرنے کے اختتام پر شہداء کیکی نماز جنازہ ادا کی گئی ۔جبکہ شہداء کی تدفین مختلف مقامی قبرستان کی گئی

متعلقہ مضامین

Back to top button