سعودی عرب

حج کے معاملات پر ایران اور سعودی عرب کے وفود کے درمیان مذاکرات

جدہ (مانیٹرنگ ڈیسک )اسلامی جمہوریہ ایران کے ادارہ حج و زیارت کے وفد اور سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ کے وفد کے درمیان جدہ میں مذاکرات کا پہلا دور انجام پایا۔دو گھنٹے تک جاری رہنے والے ان مذاکرات میں، جو جدہ میں وزارت حج کی عمارت میں اور سعودی وزیرحج کے ذریعے ایرانی وفد کا سرکاری طور پر استقبال کئے جانے کے بعد انجام پائے، دونوں فریقوں نے اپنے اپنے نظریات اور موقف بیان کئے- ان مذاکرات میں ایران کے ادارہ حج و زیارت کے سرپرست حمید محمدی نے اسلامی جمہوریہ ایران کا موقف اور مطالبات اور ایرانی عازمین حج کے جائز حقوق پر زور دیتے ہوئے کہ جن کی فہرست سعودی حکام کو پہلے ہی دی جا چکی ہے، اس سلسلے میں اسلامی جمہوریہ ایران کے نقطہ ہائے نظر کو تفصیل کے ساتھ پیش کیا-
سعودی عرب کے وزیرحج محمد صالح بنتن نے بھی آئندہ حج کے لئے اپنی حکومت کے پروگراموں پر روشنی ڈالی اور کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ آئندہ حج میں ایرانی عازمین حج بھی شریک ہوں گے- حج کے معاملات پر بات چیت کے لئے ایرانی وفد بدھ کو جدہ پہنچا تھا- یاد رہے کہ سعودی عرب نے گذشتہ سال حج میں بے بنیاد بہانوں کے ذریعے بعض اسلامی ملکوں منجملہ اسلامی جمہوریہ ایران کے شہریوں کو حج کی سعادت سے محروم کر دیا تھا- سعودی حکومت نے ایرانی مسلمانوں کو گذشتہ برس حج کی سعادت سے ایک ایسے وقت محروم کیا تھا جب دو ہزار پندرہ کے حج میں سعودی حکام کی نااہلی اور بدانتظامی کی وجہ سے تقریبا آٹھ ہزار حاجی شہید ہو گئے تھے، جن میں چار سو چونسٹھ ایرانی حاجی بھی تھے-

متعلقہ مضامین

Back to top button