مقبوضہ فلسطین

فلسطینیوں کا مظاہرہ

شہر الخلیل میں میں یہ قتل عام، پچّیس فروری انّیس سو چورانوے کو حرم ابراہیمی پر ایک انتہا پسند صیہونی باروخ گولڈ اشٹائن کے حملے میں ہوا تھا

اس ہولناک قتل عام میں انتیس فلسطینی شہید اور ایک سو پچاس دیگر زخمی ہو گئے تھے۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق اس قتل عام کی برسی کے موقع پرہونے والے مظاہرے میں فلسطینیوں کے علاوہ فلسطین کے حامی بیرونی اداروں اور صیہونی حکومت کی مخالف بائیں بازو کی تحریکوں کے کارکنوں نے بھی حصہ لیا۔

مظاہرے کے شرکا نے صیہونی حکومت کے خلاف نعرے لگائے اور شہدا روڈ کو کھولے جانے کا مطالبہ کیا جو جو سیکڑوں دکانوں کے ساتھ بند کر دیا تھا۔

یہ ایسی حالت میں ہے کہ حرم ابراہیمی کے قتل عام کے بعد صیہونی حکومت نے صیہونیوں کو علاقے میں رہائش اور ان دکانوں سے استفادہ کرنے کی اجازت دے دی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button