پاک فوج نے ملک بھر میں آپریشن ’رد الفساد‘ شروع کرنے کا فیصلہ
شیعیت نیوز: پاک فوج نے ملک بھر میں آپریشن ’رد الفساد‘ شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی صدارت سیکیورٹی اجلاس میں کیا گیا۔
بیان میں کہا گیا کہ آپریشن ’رد الفساد‘ کے دوران پنجاب میں رینجرز حصہ لے گی، ملک کو غیر قانونی اسلحے سے پاک کیا جائے گا، جبکہ ملک بھر میں انسداد دہشت گردی آپریشن جاری رہیں گے۔








