ایران

ایران پر حملے کی صورت میں دشمنوں پر خودکش ڈرونز سے حملہ کیا جائے گا:کمانڑر سپاہ پاسداران

تہران(مانیٹرنگ ڈیسک ) سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی آئی آر جی سی کی بری فوج کے کمانڈر نے کہا ہے کہ جلد ہی اس فورس کو خودکش ڈرونز سے لیس کر دیا جائے گا۔ محمد پاكپور نے ہفتے کو ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ آج آئی آر جی سی کی بری فوج کے تمام آپریشن ڈرون انجام دے رہے ہیں جن میں دشمن کی شناخت، اس کے خلاف کارروائی اور خود کش حملہ شامل ہے۔انہوں نے بتایا کہ گزشتہ برسوں میں ملک کے شمال مغربی علاقوں میں امن و سلامتی کے خلاف متعدد کاروائیاں ہوئیں کیونکہ ان علاقوں میں ہمارے پاس کافی چوکیاں نہیں تھیں اور انقلاب مخالف عناصر اس سے سوء استفادہ کر رہے تھے۔
انہوں نے بتایا کہ جنوب مشرقی علاقوں میں بھی دہشت گردوں کی کاروائیاں ملک کے اندر 200- 300 کلو میٹر تک پہنچ گئی تھیں لیکن اس کے بعد آئی آر جی سی نے مورچہ سنبھال لیا۔آئی آر جی سی کی بری فوج کے کمانڈر نے بتایا کہ اس وقت ہمارے سارے ہی آپریشن ڈرون طیاروں کے ذریعے ہو رہے ہیں جن میں دشمن کے ٹھکانوں کی شناخت، انہیں تباہ کرنے کی کارروائی یا پھر خود کش کارروائی شامل ہے۔ محمد پاكپور نے بتایا کہ 20 فروری سے آئی آر جی سی کی بری فوج کی فوجی مشقیں شروع ہو رہی ہیں جس کا نام پيامبرے اعظم -11 ہوگا۔
یہ فوجی مشقیں ملک کے مشرق اور شمال مشرقی علاقوں میں منعقد ہوں گی اور اس میں ان انتہائی جدید اور سٹیک نشانہ لگانے والے راكیٹس کا تجربہ کیا جائے گا جو حال ہی میں آئی آر جی سی کے ہتھیاروں میں شامل ہوئے ہیں۔ پاكپور کے مطابق فوجی مشقوں کا ایک اور حصہ ڈرونز اور توپخانے کے تجربات پر مشتمل ہوگا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button