پاکستان

حافظ سعید معاشرے کے لئے خطرے کا باعث ہیں، وزیر دفاع

شیعیت نیوز: وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا کہ جماعت الدعوۃ کے امیر حافظ محمد سعید اور دیگر افراد معاشرے کے لیے خطرے کا باعث بن سکتے ہیں۔ برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق جرمنی کے شہر میونخ میں جاری سکیورٹی کانفرنس 2017میںحافظ سعید کی نظر بندی کے بارے میں سوال کے جواب میں خواجہ آصف نے کہا کہ انہیں فورتھ شیڈول کے تحت حراست میں لیاگیا ہے، یہ قانون ان لوگوں پر استعمال کیا جاتا ہے جو سماج دشمن عناصر ہوں اور معاشرے کے لیے خطرے کا باعث بن سکتے ہوں۔گزشتہ روزسیکیورٹی کانفرنس کے سیشن سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ماضی میں بھی لشکر طیبہ اور جماعت الدعوۃ پر پابندی لگائی جا چکی ہے اور یہ جماعتیں پاکستان اور پاکستان سے باہر بالواسطہ دہشت گردی میں ملوث رہی ہیںلیکن ہماری پوری کوشش ہے کہ دہشت گردی کو ہر جگہ سے ختم کیا جائے، چاہے وہ پاکستان ہو، افغانستان ہو، اور اس لیے ایسے اقدامات لینے ضروری تھے اور ہم آئندہ بھی لیتے رہیں گے۔انتہا پسندی اور دہشت گردی کے بارے میں ہونے والے سیشن میں خواجہ آصف نے سختی سے’’ اسلامک ٹیررازم‘‘کے لفظ کی مذمت کی اور کہا کہ’’ دہشت گردی کسی ایک مذہب سے منسلک نہیں، دہشت گرد مسلم، عیسائی، ہندو یا بدھ مت کا پیرو کار نہیں ہوتا وہ صرف دہشت گرد ہوتا ہے۔‘‘خواجہ آصف نے اعتراف کیا کہ ماضی میں ہم سے غلطیاں ہوئی ہیں لیکن اب ہم دہشت گردی کے خلاف پرعزم ہیں اور ہماری فوج پچھلے کئی سالوں سے دہشت گردی کے خلاف بہت اعلیٰ کار کردگی دکھا رہی ہے، میں عالمی برادری کو یقین دلاتا ہوں کہ ہم مستقبل میں بھی ایسا ہی کرتے رہیں گے

متعلقہ مضامین

Back to top button