دنیا

بروقت علاج نہ ہونے پرشیخ زکزاکی بینائی سے محروم ہوسکتے ہیں: ڈاکٹر

ابوجا(مانیٹرنگ ڈیسک)نائیجیریا سے تعلق رکھنے والے شیعہ عالم دین شیخ ابراہیم زکزاکی جو ایک سال سے بھی زائد عرصے سے غیر قانونی طور پر قید میں ہیں اپنی بینائی گھونے کے قریب پہنچ گئے ہیں۔ جیل میں ان کا علاج کرنے والے ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ اگر شیخ زکزاکی کا علاج اور دیکھ بھال نہ کی گئی تو ان کی دوسری آنکھ بھی بینائی سے محروم ہوسکتی ہے۔
یادرہے کہ 2015ء میں غیرقانونی طور پر گرفتار ہونے والے شیخ زکزاکی گرفتاری کے وقت شدید زخمی ہوئے تھے اور ان کی ایک آنکھ ضائع ہوچکی تھی جبکہ دوسری آنکھ زخمی حالت میں تھی قید میں زخمی آنکھ کا علاج نہ ہونے کی وجہ اب یہ آنکھ بھی بینائی سے محروم ہونیکا خدشہ ہوگیا ہے واضح رہے کہ نائیجیریا کی سپریم کورٹ نے شیخ زکزاکی کو رہاکرنے کا حکم دے رکھا ہے جس پر تاحال عمل در آمد نہیں کیا گیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button