پاکستان

دہشت گرد حملوں کی منصوبہ بندی کیلئے انٹرنیٹ کیفے کا استعمال کرتے ہیں، آئی جی سندھ کا انکشاف

شیعیت نیوز: آئی جی سندھ اللہ دینو خواجہ نے انکشاف کیا ہے کہ دہشت گرد حملوں کی سازش کیلئے انٹرنیٹ کیفیز کا استعمال کر رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق آئی جی سندھ نے سیکریٹری داخلہ کو خط لکھ دیا ہے جس میں انہوں  نے وزارت کو درخواست کی ہے کہ یہ بات یقینی بنائی جائے کہ شہر کے ہر انٹرنیٹ کیفے میں صارفین کا ریکارڈ رکھا جائے، کیونکہ کچھ ہائی پروفائل کیسز کی تفتیش کے دوران انکشاف ہوا ہے کہ دہشت گرد ایک دوسرے سے بات چیت کرنے کیلئے انٹرنیٹ کیفے کا استعمال کرتے ہیں تاکہ سیکیورٹی فورسز کو دھوکہ دے سکیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button