پاکستان

ایران پاکستان کو بجلی کی فراہمی بڑھانے کو تیار ہے،کونسلر جنرل

شیعیت نیوز: ایران کے کونسلر جنرل احمد محمدی  نے کہا ہے کہ ایران پاکستان کو معیاری بجلی کی فراہمی بڑھانے کو تیار ہے۔

انہوںنے کہا کہ ایران ۱۳۰ میگاواٹ سے ۳۰۰۰ میگاواٹ تک بجلی بڑھانے کو تیار ہے۔

انگریزی روزنامے ڈی ٹربیوں کے مطابق انقلاب اسلامی کی سالگرہ کے موقع پر ایرانی کونسل خانہ میں منعقد ہونے والی ایک تقریب میں خطاب کرتے ہوئے ایرانی کونسلر جنرل احمد محمدی نے کہاکہ ایرانی پاکستان کو بجلی کی فراہمی کے لئے تیار ہے، انہوں نے کہا کہ ایران گیس پائپ لائن بھی سستی اور فائدہ بخش پروجیکٹ ہے جسے فوری طور پر جلد مکمل ہونا چاہئے۔

ایران کے کونسل خانہ میں منعقدہ اس تقریب میں سندھ کے چیف منسٹر مراد علی شاہ سمیت سابق وزیرا علیٰ سندھ قائم علی شاہ بھی مہمان خصوصی کے طور پر موجود تھے۔

محمد ی نے خطاب میں کہا کہ پاکستان کی خوشحالی اور سلامتی ایران کی سلامی و خوشحالی ہے، انہوںنے سندھ اور ایران کے تعلقات کے حوالےسے کہا کہ ایران کے حکومت سندھ سے گہرے تعلقات ہیں، انہوںنے بتایا کہ سندھ حکومت کے تعاون سے بدین، خیرپور، نواب شاہ اور ٹھٹھہ میں ایران اسپتا ل تعمیر کررہا ہے، جبکہ تین اسکول لارکانہ ، خیرپور اور بدین میں بنائے جارہے ہیں۔

اس تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہاکہ ایران وہ واحد ملک ہے جس نے قیام پاکستان کے وقت سے پہلے پاکستانی ریاست کو تسلیم کیا، انہوںنے کہاکہ میں اس بات سے متفق ہوں کے ایران گیس پائپ لائن پروجیکٹ انتہائی سستا ہے اور اس پروجیکٹ کے افتتاح کا سہرا بھی ہماری پارٹی کے صدر آصف علی زرداری کو جاتا ہے جنہوںنے اس پروجیکٹ کو آگے بڑھایا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button