پاکستان

چیف جسٹس گمشدہ شیعہ افراد کا فوری نوٹس لیں، راشد رضوی کا مطالبہ

شیعیت نیوز: زیارتوں سے وآپسی پر عزاداروں و زائرین کا اغواء باعث تشویش ھے ، چیف جسٹس سے نوٹس کی اپیل 

پاسبان عزا پاکستان کا اھم اجلاس انچولی کراچی میں ھوا جس میں پاسبان عزا پاکستان کے مرکزی صدر سید راشد رضوی صوبائی صدر ریاض زیدی سمیت مرکزی و صوبائی عہدیداروں و ذمہ داروں نے زیارات سے وآپسی پر زائرین و عزادران کے اغواء پر سخت مذمت و تشویش کا اظہار کرتے ھوئے کہا ھے کہ اغواء کیے جانے والوں میں سے اگر کسی نے جرم کیا ھے تو انہیں آئین و قانون کے مطابق عدالت میں پیش کر کے قانون کاروائی کی جائے یہ کون سا آئین و قانون ھے کہ خفیہ ادارے جس چاہے اٹھا کر خفیہ مقام پر منتقل کردیتے ہیں جسکی وجہ سے عزادروں کے لواحقین و اہل خانہ سخت زہنی اذیت مشکالات و پریشانی کا شکار ہیں جس کے سبب ملک میں لاقانونیت تیزی سے پھیل رہی ھو جو کسی بھی طرح سے پاکستان میں آئین و قانون کی حکمرانی کے نا صرف خلاف ھے بلکہ آئین و قانون سے مذاق ھے 

انہوں نے چیف جسٹس آف پاکستان سے اپیل کی ھے کہ زیارات سے وآپس آنے والے زائرین و عزاداروں کے ماورائے عدالت اغواء پر نوٹس لیا جائے اگر قانون نافذ کرنے والے خود آئین و قانون کا احترام نہیں کریں گے تو عوام سے کیا توقعات کی جاسکتی ہیں 

راشد رضوی نے مزید کہا ھے کہ کالعدم مذہبی انتہا پسند جماعتوں و تنظیموں کو تکفیری جلسوں و ریلیوں کی اجازت دینا قانون کیساتھ مذاق ھے اس سے لاقانونیت کا شکار ملت جعفریہ، شیعہ نسل کشی کی صورت میں بھگت رہی ھے لہٰذہ تمام تکفیری مذہبی انتہا پسند و کالعدم جماعتوں و تنظیموں پر حقیقی پابندی عائد کرتے ھوئے ملک میں امن و سکون قائم کیا جائے جو لوگ کالعدم جماعتوں کے دہشتگردوں کو اپنی آغوش میں بٹھا رہے ہیں انہیں قوم اور تاریخ کبھی معاف نہیں کرے گی 

پاسبان عزا پاکستان نے زیارات پر قافلے لے جانے والی کمنیوں سمیت سول سوسائیٹی سماجی و انسانی حقوق کی تنظیموں سے بھی اپیل کی ھے کہ وہ بھی جبری گمشدگیوں پر آواز اٹھائیں 

متعلقہ مضامین

Back to top button