مغربی موصل میں عراقی فوج کی پیش قدمی
رپورٹ کے مطابق عراق کے عوامی رضاکاروں نے صوبے نینوا کے شہر موصل کے مغرب میں الحجف قصبے کے علاقے عبطہ میں بیس داعش دہشت گردوں منجملہ چار خودکش عناصر کو ہلاک کر دیا۔
اس کارروائی میں عوامی رضاکاروں نے داعش دہشت گرد گروہ سے وابستہ تین گاڑیوں کو بھی تباہ کر دیا۔
دوسری جانب مغربی موصل میں عراقی فضائیہ کے حملے میں اکّیس داعش دہشت گرد ہلاک اور ان کی تین گاڑیاں تباہ ہو گئیں۔
عراقی فضائیہ نے موصل کے مغرب میں واقع علاقے ام الزنابیر میں داعش دہشت گرد گروہ کے ایک بڑے ٹھکانے کو بھی اپنے حملے کا نشانہ بنایا۔








