یمن

یمن پر سعودی عرب کی وحشیانہ بمباری، تین بچے شہید

یمن کے صوبہ صعدہ کے باقم علاقے میں ایک گھر پر جارحانہ سعودی بمباری میں تین بچے شہید ہو گئے- سعودی عرب کے اتحادی جنگی طیاروں نے صوبہ تعز کی منبہ تحصیل کے آل شیخ علاقے کے رہائشی مکانوں پر بھی بمباری کی- یمن کے المسیرہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سعودی لڑاکا طیاروں نے آج صوبہ تعز کے ذباب اور وازعیہ علاقوں کو بھی میزائلوں اور بموں کا نشانہ بنایا- یمنی ذرائع کی رپورٹوں میں کہا گیا ہے کہ یمن کے صوبہ مآرب کے صرواج علاقے پر بھی ایک ڈرون طیارے سے بم گرائے گئے-

دوسری جانب یمنی فوج نے جوابی کارروائی میں جنوبی سعودی عرب کی البقع گذرگاہ کے سامنے واقع صلاطح فوجی اڈے پر حملے کئے-

دریں اثنا یمنی فوج اور رضاکار فورس نے سعودی عرب کی جارحیت کے جواب میں صوبہ تعز کے مشرقی مخا میں واقع میزان کے علاقے میں سعودی عرب کے اتحادی فوجیوں کے اڈے پر زلزال دو بیلسٹک میزائلوں سے حملہ کیا- رپورٹ کے مطابق ان حملوں میں سعودی فوجیوں سے وابستہ دسیوں سوڈانی اور اتحادی فوجی ہلاک اور زخمی ہو گئے اور سعودی اتحادی فوجیوں کی گیارہ فوجی گاڑیاں تباہ ہو گئیں-

متعلقہ مضامین

Back to top button