مشرق وسطی

شامی فضائیہ کے داعش کے ٹھکانوں پر بمباری

پورٹ کے مطابق شام کی فضائیہ کے طیاروں نے صوبے دمشق میں غوطہ شرقیہ کے علاقے عربین میں جبہت النصرہ دہشت گرد گروہ کے ٹھکانوں پر بمباری کی جس میں دہشت گردوں کو بھاری نقصان پہنچا جبکہ اس علاقے میں شامی فوجیوں اور دہشت گردوں کے درمیان شدید جھڑپیں بھی ہو ئیں۔

اس رپورٹ کے مطابق شامی فوج نے ایک علاقے میں داعش دہشت گرد گروہ کے ایک سرغنہ کو بھی ہلاک کر دیا۔

ایک ذریعے کا کہنا ہے کہ داعش دہشت گرد گروہ کا یہ سرغنہ، قلمون غربی نامی علاقے میں مارا گیا۔ اس سرغنہ کا نام احمد وحید العبد بتایا جاتا ہے جو قلمون غربی کے علاقے میں داعش دہشت گرد گروہ کی کمان سنبھالے ہوئے تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button