پاکستان
ساہیوال : تکفیری دہشت گردوں کی فائرنگ سے شیعہ رہنماء ڈاکٹر قاسم شہید
شیعیت نیوز: ساہیوال میں کالعد م تکفیری دہشتگرد تنظیم سپاہ صحابہ نے فائرنگ کرکے ڈاکٹر قاسم کو شہید کردیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق ڈاکڑقاسم اپنے کلینک میں مصروف تھے کہ انہیں فون کال آئی کہ چوک میں ان کا کوئی مہمان آیا ہے، جب ڈاکڑ قاسم متعلقہ جگہ پہنچے تو مسلح دہشت گردوں نے گولیوں کی بوچھاڑ کر دی فائرنگ کے نتیجے میںڈاکٹر قاسم موقع پر ہی شہید ہوگئے۔