کراچی:ایک اور شیعہ رہنماء عارف جعفری بھی اغوا

03 فروری, 2017 00:00

شیعیت نیوز:کراچی سے قانوں نافذ کرنے والے سادہ لباس اہلکاروں نے ایک او ر شیعہ رہنماء عارف جعفری کا گرفتار کرلیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق عارف جعفری کو سادہ لباس اہلکاروں نے آئی آئی چندریگر روڈ سے اغوا کیا ہے اور نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ، ابھی تک معلوم نہیں ہوسکا کہ وہ کہاں ہیں اور انہیں کس نے گرفتار کیا ہے۔

2 ماہ قبل پنجاب پولیس کی جانب سے اغوا کیئے جانے والے 4 شیعہ علماء تاحال لاپتہ

واضح رہے کہ عارف جعفری کا تعلق جعفریہ لیگل ایڈ کمیٹی سے تھا اور وہ شہید عسکری رضا کے قریبی ساتھیوں میں شمار کیئے جاتے تھے۔

دھیان رہے کہ اس وقت ملک بھر  شیعہ جوان،علماء اور متحرک افراد کو سادہ لباس اہلکار گھروں سے اُٹھا  لے گئے تھے جنکی تعداد ۱۰۰ سے زائد ہوگئی ہے،ابھی تک ان کمشدہ افراد کا انکی فیملی سے  بھی کوئی رابطہ نہیں ہوسکا ہے، اطلاعات کے مطابق کئی جوان دو سے سال سے لاپتہ ہیں، دوسری جانب اس ریاستی جبر پر انسانی حقوق کے ادارے اور عدالتیں خاموش تماشائی بنی ہوئی ہیں۔ 

7:05 صبح مارچ 12, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔