جمہوریت کے نام پر ملک میں جمہوری اقدار کا خون کیا جا رہا ہے،سربراہ ایم ڈبلیو ایم

03 فروری, 2017 00:00

شیعیت نیوز: مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے تحفظ پاکستان و بیداری امت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک و قوم کے دفاع کے لیے بیدار رہنا انتہائی ضروری ہے۔اسی بیداری کا درس شاعر مشرق علامہ محمد اقبال نے اپنی شاعری کے ذریعے پوری قوم کو دیا۔سامراجی و طاغوتی طاقتوں کے خلاف امام خمینی ایک تحریک بن کر منظر عام پر آئے اورجابرشہنشاہیت کے خلاف کلمہ حق ادا کرکے حقیقی اسلام کا عملی نمونہ پیش کیا۔اسی فکر کے پیروکار آج نائجیریا سے یمن اورلبنان سے شام تک فرعونی طاقتوں کے خلاف مضبوط آواز بن کر ابھر رہے ہیں۔انہوں نے کہ اس ملک کے حکمرانوں کو وطن عزیز سے زیادہ اپنے سرمائے کی فکر ہے۔غریب عوام پر ٹیکسوں کے بے تحاشہ بوجھ ڈال کر سٹیل اور شوگر کی ذاتی ملیں مضبوط کی جا رہی ہیں۔جمہوریت کے نام پر ملک میں جمہوری اقدار کا خون کیا جا رہا ہے۔حکمرانوں کا ہدف اقتدار کو اپنی اولاد کی طرف منتقل کر کے اپنی بادشاہت کو قائم رکھنا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی حفاظت کی ذمہ داری ریاستی اداروں اور پاک فوج کی ہے۔کسی اور عسکری قوت یا لشکر کو مسلح سرگرمیوں کی اجازت دینا قومی سلامتی کے منافی اور ملک و قوم کے لیے سنگین خطرے کا باعث بن سکتا ہے۔اس ملک کو سب سے بڑا خطرہ تکفیری قوتوں سے ہیں جنہوں نے مذہب کے نام پر قتل و غارت کا بازار گرم کر رکھا ہے۔ماضی میں اس فکر کے پیروکار قیام پاکستان کے مخالف تھے اور قائد اعظم محمد علی جناح کو برملا کافر قرار دیتے رہے۔یہود و نصاری کے ان ایجنٹوں سے چھٹکارا حاصل کر کے ارض پاک کو امن کا گہوارہ بنایا جا سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ مادر وطن پاکسستان ہمیں اپنی زندگی سے زیادہ عزیز ہے۔کوئی بھی قوت جو وطن عزیز کے مفاد کے منافی سرگرمیوں میں مصروف ہے ہماری اس سے کھلی دشمنی ہے۔

اسلام آباد( )مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مختار امامی نے پٹرول کی قیمتوں میں اضافے پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ میٹرو بس منصوبوں پر اربوں روپے کی دی جانے والی سبسڈی کی رقم پوری قوم سے وصول کی جا رہی ہے۔چند شہروں میں پرتعیش سفری سہولیات دے کر ووٹ بینک بڑھانے کی کوشش کواحمقانہ عمل کے علاوہ کوئی نام نہیں دیا جا سکتا۔ریاست کی بیس کروڑ آبادی میں چند مخصوص خاندانوں کو چھوڑ کر پورا ملک استحصال اور ریاستی جبر کی چکی میں پس رہا ہے۔بڑھتی ہوئی مہنگائی نے عام آدمی کی زندگی اجیرن کر رکھی ہے۔لوگ غربت کے ہاتھوں مجبور ہو کر خودکشیاں کر رہے ہیں۔جس ملک میں پانچ سو روپے کے عوض پندرہ سالہ بچے خودکش بمبار بننے پر محض اس لیے راضی ہو جائے کہ اس کے گھر میں بھوکے بہن بھائی دو وقت کی روٹی کھا لیں گے اس ریاست کے حکمران پوری قوم کے مجرم ہیں۔انہوں نے کہا کہ تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتیں ہر چیز پر اثر انداز ہوتی ہیں۔اس سے مہنگائی میں مزید اضافہ ہو گا جس کی قوم متحمل نہیں ہے۔قومی سرمایہ بیرونی ممالک منتقل کرنے والے حکمران عوام کو مزید آزمائش میں مت ڈالیں۔غریب عوام کے گھر کا چولہا پہلے ہی بڑی مشکل سے جلتاہے۔انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیاہے کہ تیل کی قیمتوں میں اضافہ کا فیصلہ فی الفور واپس لیا جائے

2:45 صبح مارچ 12, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔