مشرق وسطی

دہشت گردوں کے خلاف شامی فوج کی کامیاب پیشقدمی

شامی فوج نے حلب کے مشرقی مضافاتی علاقے میں اپنی کارروائیاں جاری رکھتے ہوئے حلب سے الباب شہر کو جانے والی سولہ کلومیٹر شاہراہ کو تیارہ سے مدیونہ کے درمیانی علاقے میں داعش کے قبضے سے آزاد کرا لیا ہے – الباب شہر شام کے شمال میں ترکی کی سرحد سے تیس کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے اور تین طرف سے یہ شہر ترکی اور شام مخالف فورس کے محاصرے میں ہے – ترکی شام کے شمالی علاقے پر دہشت گر دوں کے ٹھکانوں پر حملے کے بہانے مسلسل کارروائیاں کرتا رہتا ہے اور ساتھ ہی دہشت گردوں کی مدد بھی کرتا ہے – حلب کی مکمل آزادی کے ساتھ ہی دہشت گردوں کے ذریعے ترکی کے لئے شام کے تیل اور آثار قدیمہ کی اسمگلنگ کا سلسلہ پوری طرح بند ہو گیا ہے – اس درمیان شامی فوج نے مشرقی حلب سے پچاس کلومیٹر دور فضائی کیڈٹ کالج پر داعش کے حملے کو ناکام بنا دیا اور دہشت گردوں کو بھاری جانی اور مالی نقصان پہنچایا ہے – صوبہ دیرالزور میں بھی شامی فوج نے المعامل اور تیپ تامین علاقے میں دہشت گردوں کے خلاف اپنی پیشقدمی کا سلسلہ جاری رکھا اور شہر دیرالزور کے مشرق میں واقع ان علاقوں کے ایک بڑے حصے کو داعش کے قبضے سے آزاد کرا لیا – شامی فوج نے مقابر علاقے کو بھی جو دیرالزور اور دیرالزورشہر کے ہوائی اڈے کے درمیان واقع ہے داعش سے واپس لے لیا ہے

متعلقہ مضامین

Back to top button