مشرق وسطی

بحرین میں آیت اللہ عیسی قاسم کی حمایت میں مظاہرے

بحرینی عوام نے ایک بار پھر اس ملک کے بزرگ مذہبی پیشوا آیت اللہ عیسی قاسم کے احترام اور سزائے موت دیئے جانے والے تین نوجوان شہداء کے اہل خاندان کے گھروں کے سامنے مظاہرے کئےاور شہداء کے خون کا انتقام لینے پر تاکید کی- مظاہرین نے آیت اللہ عیسی قاسم کے گھر کے قریب واقع الفداء اسکوائر پر دھرنے کے بعد نماز جماعت کے ساتھ ادا کی- ایک اور رپورٹ کے مطابق بحرینی عوام نےالمعامیر قصبے میں بھی مظاہرے کئے ، بحرینی مظاہرین نعرہ لگا رہے تھے کہ ہم موت سے نہیں ڈرتے – اس مظاہرے کے شرکاء نے آیت اللہ عیسی قاسم کی حمایت میں بھی نعرے لگائے- بحرین کی تحریک انقلاب کی سالگرہ قریب آنے کی مناسبت سے ابوقوہ قصبے میں بھی مظاہرے کئے گئے- بحرین کی ڈکٹیٹر آل خلیفہ حکومت نے جون دوہزار سولہ میں اس ملک کے بزرگ مذہبی پیشوا آیت اللہ عیسی قاسم کی شہریت سلب کر لی اور اس وقت سے انھیں ان کے گھر میں نظربند کر دیا گیا ہے- بحرینی عوام ان کی حمایت میں ان کے گھر کے سامنے مسلسل مظاہرے کررہے ہیں- بحرینی عوام نے چودہ فروری دوہزار گیارہ سے ڈکٹیٹر آل خلیفہ حکومت کے خلاف انقلابی تحریک شروع کر رکھی ہے- بحرینی عوام ، اپنے ملک میں آزادی و انصاف کے حصول ، نسلی امتیاز کے خاتمے اور منتخب عوامی حکومت کا مطالبہ کررہے ہیں-

متعلقہ مضامین

Back to top button