مقالہ جات

جنگ کیوں کی؟

حلب کی جنگ اختتام اور حلب میں بشارالاسد کی فتح یابی کےبعد رفتہ رفتہ مغربی ممالک نے شام میں بشارالاسد کےاقتدار کےخاتمے کےآپشن کوترک کرنا شروع کردیا ہے۔ اس حوالے سے تقریباً تمام فرانسیسی صدارتی امیدواروں نےصاف لفظوں میں کہا ہےکہ صدربشارالاسد کواقتدار سےہٹانے کی کوشش ایک غلطی تھی اور شام کامعاملہ بشارالاسد کےساتھ مل کرہی حل کیا جاسکتا ہے۔اسی نہج پراب برطانیہ بھی چلتا شروع ہوگیا ہے، اوراس حوالے سے برطانوی وزیرخارجہ بوریس جانسن ہاؤس آف لارڈز میں کہا ہےکہ برطانیہ اب شام میں بشارالاسد کےاقتدار کےخاتمے کی قائل نہیں، جانس کاکہنا تھاکہ شام کےمعاملات کوبشارالاسد کےجانےکےبعد حل نہیں کیاجاسکتا اوریہ نظریہ بےکار ثابت ہوچکاہے کہ بشارالاسد اقتدار کاخاتمہ ہی شامی معاملات کاحل ہے۔
ہاؤس آف لارڈز میں جانسن کامزید کاکہنا تھا کہ شام میں دیگر آپشنز پرغور کرنے کی ضرورت ہے جن میں شام میں اقوام متحدہ کےزیرنظر انتخابات ہیں اوربلاشبہ بشارالاسد کوبھی حق ہےکہ وہ انتخابات میں حصہ لیں۔اب سوال یہ اٹھتا ہےکہ اگراب بشارالاسد کی بقاء پرمتفق ہیں تو7 سال تک شام میں تباہی کیوں برپا کی؟ وہاںپرموجود دہشت گرد تنظیموں کی بھرپور مدد کیوں کی؟ امریکہ اوراس کےاتحاد مغربی ممالک جمہوریت کےٹھیکیدار بنے ہوئے ہیں اوراس جمہوریت کےفروغ کےلیے افغانستان،عراق، شام، لیبیا، یمن،ویتنام،کوریا جیسےممالک میں جنگ شروع کردی ہے کیسی جمہوریت ہےجوجنگ کےذریعے قائم ہوتی ہے؟
مغرب کوچاہیئے کہ وہ اپنے نظریات اورجمہوریت کواپنی حدتک رکھیں ،دنیا کےہرملک میں اپنا طریقہ کار ہے اورنظریہ جن کااحترام کرنا چاہیئے اوراگر طریقہ کار ہیں حالانکہ کسی بھی ملک کوکسی بھی دوسرے ملک دخل دینایا وہاں پررائج نظام کوتبدیل کرنے کاکوئی حق حاصل نہیں۔شام کو6 سالوں کےدوران امریکہ، یورپ اوران کے اتحادیوں نےتباہ وبرباد کردیا اور آخر میں یہ کہہ کربری ہونے کی کوشش کررہے ہیں کہ بشارالاسد کواقتدار سےہٹانے کی سوچ غلط تھی۔ مگر وہ یہ بھول گئے ہیںکہ ان کی معافی نہیں ہوسکےگی،شامی عوام کے بہائے ہوئےخون کا حساب تودینا ہوگا۔
شام اورشامی عوام کےحق میں عالمی برادری نےبہت بڑا جرم کیا ہے اوراس جرم میں ملوث سبھی کواس کا حساب دینا ہوگا۔خواہ وہ امریکہ ہو، یورپ ہو، سعودی عرب، ترکی یاپھر قطرہو سب کے سب اس انسانیت سوز جرم میں شامل ہیں اورانہیں اس جرم کاحساب آج نہیں توکل ضرور دینا ہوگا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button